Advertisement

سعودیہ کو ناراض کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم سعودیہ کو ناراض کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بارے میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان سامے آیا ہے جو کہ سعودی قیادت کو موصول ہوگیا ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ سطح پر وزیرخارجہ کے بیان کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ کو ناراض کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بارے میں اپنے بیان پر قائم ہوں کیونکہ بیان سے دوطرفہ تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Advertisement

وزیرخارجہ کا سعودی عرب سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، شہبازشریف

شاہ محموس قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی امہ کے معاملات کو مل کر آگے بڑھانا ہے اور میرا بیان اسی تناظر میں تھا۔

اس سے قبل قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے وزیر خارجہ کے سعودی عرب سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست برادر ممالک سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش ہے، حکومت اپنی ناعاقبت اندیشی سے پاکستان کوخارجہ میدان میں تنہائی کاشکارکررہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نےپاکستان کا ہرمشکل مرحلے میں قومی مفادات میں ساتھ دیا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک اور تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں سعودی عرب کے ساتھ حکومت کے ربط و تعلق اور انداز بیان پر قوم کو تشویش  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version