Advertisement

ٹائیگر فورس ڈے ، آج 35 لاکھ پودے لگائے جائیں گے

 وزیر اعظم کی ہدایت پر آج ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں ٹائیگر فورس ڈے منایا جا رہا ہے، وزیر اعظم آج ملکی تاریخ کی سب سے بڑی شجر کاری مہم کا بھی آغاز کریں گے۔

 آج وزیر اعظم عمران خان ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں پودا لگا کر بڑی شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو سر سبز و شاداب اور آلودگی سے پاک بنانے کے مشن کا آغاز ہو گیا۔

وزیراعظم نے قوم کو شجرکاری مہم میں شرکت کی دعوت دی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے جس سے نمٹنے کیلئے شجرکاری انتہائی اہم اور ناگزیر ہے۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا ہے کہ خود شجرکاری مہم میں حصہ لوں گا، آئندہ نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے شجرکاری ضروری ہے، وزراء و ارکان پارلیمنٹ بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

عمران خان نے ٹائیگر فورس اور طلبا سمیت پوری قوم سے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی۔

Advertisement

 انہوں نے مزید کہا کہ 2023 تک 10 ارب درخت لگانا ہمارا ہدف ہے۔

واضح رہےکہ ملک میں پہلی بار شجر کاری مہم کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، وزیر اعظم ٹائیگر فورس ایپ میں گرین سیلفی فیچر کی منظوری دے چکے ہیں، ایپ میں جیو ٹیگنگ کی خصوصی سہولت بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔

اس ایپ سے پودوں کی لائیو لوکیشن اور تعداد معلوم کی جا سکتی ہے، پودا لگانے والا رضا کار ایپ کے ذریعے اپنی گرین سیلفی اپلوڈ کر سکے گا، ایپ کا استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹے میں 16 ہزار پودے لگائے گئے، یہ خصوصی ایپ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version