Advertisement

وزیراعظم کی سری لنکن وزیراعظم کو پارٹی کی انتخابی فتح پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سری لنکن وزیراعظم کو پارٹی کی انتخابی فتح پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپکسا سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔

 رابطے کے دوران دونوں رہنماوں  میں کوویڈ ۔19 کے خلاف حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی استحکام کے حصول اور معیشت کو متحرک کرنے پر خصوصی زور دیا ہے۔

 وزیراعظم راجہ پکسا نے سری لنکا میں کورونا صورتحال اور سیاحت کی صنعت پر اس کے منفی اثرات متعلق بات کی گئیہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا ہے اور وزیراعظم کی سری لنکا کے لیے مختلف شعبوں میں  پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔

Advertisement

 رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہم منصب مہندا راجہ پکسا کو دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین قریبی، خوشگوار اور باہمی تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کے لئے ہمیشہ برادر ملک سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے اور دونوں ممالک سارک کے فریم ورک کے مطابق ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version