Advertisement

بلایا ہے تو جواب بھی سنیں ، واپس نہیں جاؤں گی

مریم نواز نے کہا ہے کہ حوصلہ نہیں ہے تو سوچ سمجھ کر بلانا چاہیئے، میں کھڑی ہوں، بلایا ہے تو جواب بھی سنیں، نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں، واپس نہیں جاؤں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے الزامات کا جواب دینے آئی ہوں، مجھے سنا جائے، جواب دیئے بغیر نہیں جاؤں گی، نیب نے گیٹ بند کرلیا، جواب دینے آئی ہوں، دروازہ کھولیں۔

واضح رہے کہ لیگی رہنما مریم نواز کی نیب لاہور آفس میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان مشتعل ہوگئے، پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ کارکنوں نے بیرئیر توڑنے کی بھی کوشش کی، لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، پولیس نے خواتین سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

مریم نواز نے نیب پیشی سے قبل اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی۔

Advertisement

لیگی رہنما مریم نواز نے کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرنے والی نہیں، وہ اور ان کے والد اپنے موقف پر قائم ہیں، میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا۔

لیگی رہنما قافلے کی صورت میں جاتی امرا رائیونڈ سے نیب آفس پہنچیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی نیب کے سامنے پیشی کا فیصلہ وکلا، خاندان اور پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version