کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 8 لاکھ قابض افواج اور کشمیرکی قانونی حیثیت کو تبدیل کرکے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفدکی مظفرآباد میں ملاقات ہوئی ہے جس میں حریت کانفرنس کے وفد کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے وزیراعظم کوآگاہ کیا گیا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کے فلسفے پر عمل پیرا ہندوستان حکومت کے فاشسٹ عزائم پوری دنیا پر واضح ہو چکے ہیں۔
وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہر سطح اور ہر فورم پر کشمیریوں کی آواز کو ہمشہ بلند کرتا رہوں گا۔
اس ضمن میں وفد کا کہنا تھا کہ جس موثر انداز میں وزیرِاعظم پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے ہیں پوری کشمیری قوم وزیرِ اعظم کی مشکورہے۔
مودی گذشتہ سال 5 اگست کوبہت بڑی غلطی کربیٹھاہے، وزیر اعظم
واضح رہے کہ اس سے قبل کشمیر پر قبضے کےایک سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں ’یوم استحصال‘کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی بہت بڑی غلطی کربیٹھاہے، وہ سمجھتاتھااس اقدام سےپاکستان خاموش رہےگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھاری اکثریت سےالیکشن جیتنےپرمودی نےکشمیرکی حیثیت تبدیل کی۔مودی سمجھتاتھا کہ بھارت کے بڑی معیشت ہونےکےباعث دنیاخاموش رہےگی۔
عمران خان نے کہا کہ لیڈرکبھی نفرتیں پھیلاکرووٹ حاصل نہیں کرتا ۔مودی نےپاکستان کے خلاف نفرت کی بنیادپرالیکشن جیتاتھا۔
بھارت شکست کھا چکا ہے، صدر مملکت
انہوں نے کہا کہ ہم نےمسئلہ کشمیر کےحل کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔ بھارت کوباربارکہاآپ ایک قدم اٹھائیں ہم 2 قدم بڑھائیں گے۔ بھارت غلط فہمی میں تھا کہ 8 لاکھ فوج بھیج کرکشمیریوں کودبالےگا۔
دوسری جانب یوم استحصال پر سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور ان کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے کل ایک نقشے کا اجراء کیا۔ پاکستان کے سیاسی نقشہ کی حمایت پر سیاسی اور کشمیری قیادت کا مشکور ہوں۔
عارف علوی نے کہا کہ ہم نے آج ہی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں کشمیر کو شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

