Advertisement

شہبازشریف، فضل الرحمان ملاقات ، مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں دونوں نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پہنچا، مسلم لیگ ن کے وفد میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل تھے۔

دونو ں رہنماؤں میں ہونے والی ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد سمیت دیگر تمام متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں اس مسئلے پر بھی غور کیا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے فاصلوں کو کم  کیا جائے۔

Advertisement

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو اکٹھا کرکے مشاورت کریں گے، ہم سب مل کر بیٹھ کراے پی سی بلائیں گے، اے پی سی ہوگی اور ضرور ہوگی، اس کے متعلق رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کریں گے۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ باہمی مشاور ت سے مستقبل کا لائحہ عمل طے کریں گے، موجود ہ صورتحال کاتقاضہ ہے کہ ہم باہمی تحفظات کودور کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version