Advertisement

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم اور شبلی فراز کو ایک بار پھر چینلج

مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراطلاعات شبلی فراز کو ایک بار پھر چینلج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ این آر او این آر او کے تماشے بند کریں جبکہ پہلے بھی کہا ہے کہ کاغذ نہ لہرائیں، قوم کو بتائیں کس نے این آر او مانگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا مینڈیٹ کہاں سے آگیا، پہ چلتا وزیراعظم دوسروں کو کیا این آر او دے گا۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ جھوٹی حکومت کے ترجمان کاغذ لہرانے کے ڈرامے کرتے ہیں، ثبوت مانگنے پر ہمیشہ بھاگ جاتے ہیں لیکن اب کاغذ لہرانے کا نہیں بلکہ کرپٹ، نالائق اور نااہل ٹولے کے گھر جانے کا وقت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیراطلاعات کو پہلے بھی چیلنج کیا تھا کہ این آر او مانگنے والا کا نام بتائیں،اب تک نہیں بتایا، باربار کاغذ لہرانے کے بجائے نام بتائیں کس نے این آر او مانگا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

میڈیا پر ڈھول بجانے سے منفی کارکردگی مثبت نہیں ہوجائے گی، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کو تنقید...

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان اس ملک کیلئے فیصلے کرتے ہیں جبکہ اپوزیشن والے اپنے اقتدار کیلئے سیاست کرتے آئے ہیں لیکن ہم ان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

شبلی فراز نے کہا تھا کہ اگر ہم بلیک لسٹ میں چلے جاتے ہیں تو بین الاقوامی بینک یا انٹرنیشنل آرگنائزیشنز جو قرضہ دیتے ہیں وہ بہت مہنگے ہوجاتے ہیں جبکہ کوئی قرضہ دیتا ہی نہیں اگر کوئی دیتا ہے وہ بھی انتہائی مہنگے سود پر دیتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فراز نے مزید کہا تھا کہ اوپزیشن فیٹیف جیسے مسئلے پر بھی سیاست کررہی ہے، یہ شروع دن ہے حکومت کو ناکام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاساب فیٹیف قوانین کو استعمال کرکے این آر او مانگ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version