Advertisement

اپوزیشن میں وہ دم خم نہیں، انھیں رعایت چاہیئے

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں وہ دم خم نہیں، انہیں سہولتیں اور رعایت چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، اے پی سی 15 اگست تک نہ ہوئی تو محرم شروع ہو جائے گا، اپوزیشن میں وہ دم خم نہیں، انہیں سہولتیں اور رعایت چاہیئے۔

 شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب سگنل سسٹم نیا ہونے جا رہا ہے، کسی ایکسیڈنٹ سے پہلے ٹرین خود رک جایا کرے گی، میری زندگی کا مقصد تھا کہ میں ایم ایل ون کو مکمل کروں، اسی سال میں نالہ لئی کا بھی کام شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون معاہدے میں طے ہے کہ 90 فیصد لیبر پاکستان سے ہوگی اورڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں کو اس منصوبےسے روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایک ریلوے کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے، کوشش ہے سواں سے لے کر ایئرپورٹ تک بھی ایک ریلوے لائن بچھ جائے۔

Advertisement

شیخ رشید نے فرد جرم پر شہباز شریف کو تعویز دھاگا کرنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کرمنلر پروسیجر میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، جلد اپوزیشن کا مطالبہ ہوگا نیب ختم کر دیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version