کراچی میں آج سے بارشیں ، سیلابی صورتحال کا امکان

کراچی میں آج سے ہفتے تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل آنے کو تیار ہے، بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آج شام تک کراچی میں داخل ہو جائے گا، تیز بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام کو خلیج بنگال سے مون سون ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوگا اور کراچی میں سوملی میٹر سے زائد بارش متوقع ہے۔
شہرقائد سمیت سندھ بھر میں 9،8،7 اور 10 اگست کو موسلا دھابارشیں ہوں گی۔
شدید بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت سندھ کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ، جب کہ میڈیکل اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم 2011کے بعد اب دوبارہ آ رہا ہے۔
دن میں رات جیسا سماں رکھنے والے مون سون سسٹم جسے Mahi کا نام دیا گیا ہے، کراچی و دیگر شہروں کے لیے 2011 کے بعد سب سے وسیع پیمانے اور طویل الوقت پورا ہفتہ شدید گرچ چمک کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم ہوسکتا ہے، کراچی سے حیدرآباد، میرپورخاص تک موسلادھار بارشیں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

