Advertisement

بارش میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے سندھ رینجرز سرگرم

گزشتہ روز بارشوں کے باعث شہر کراچی میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لئے سندھ رینجرز کی ریسکیوٹیمیں سرگرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز طوفانی بارش کے باعث سخی حسن، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، یوسف گوٹھ اور کے ڈی اے چورنگی کے علاقوں میں پانی میں پھنسے لوگوں کی مدد کے لئے سندھ رینجرز کی ریسکیوٹیمیں علاقے میں موجود ہیں۔

اس ضمن میں سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ جو لوگ گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں مدد کی ضرورت ہے وہ فوری مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لا ئن پر رابطہ کریں رینجرز کے جوان ان کی مددکے لیے فوری طور پر پہنچے گے۔

مزید پڑھیں

کراچی میں بارشیں، پاک فوج کی امدادی ٹیمز متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل

کراچی میں مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی پر پاک فوج...

سندھ رینجرز کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری بارشوں کے باعث کسی بھی طرح کی مدد کے لئے رینجرز کی قریبی چوکی کو اطلاع کی جائے۔

Advertisement

اس ضمن میں سندھ رینجرز کی جانب سے ایس ایم ایس اور ہلپ لائن نمبرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں جس پر فوری اطلاع کر کے مدد کے لئے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

رینجرز ہلپ لائن نمبر 1101، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 یہ ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک فوج کی امدادی  ٹیمز  سول انتظامیہ کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بحالی اور امدادی عمل میں مصروف  ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے واٹر ڈرینج کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں ہونے والی بارش نے شہر بھر میں تباہی مچادی ہے۔کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں، پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version