Advertisement

وزیراعظم سے صوبائی وزیر صحت پنجاب کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم  کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ہیلتھ کارڈ ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی ردعمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام  کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے نہایت حوصلہ افزاء ردعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد اور ان کے خاندانوں کو صحت کے حوالے سے خاطر خواہ ریلیف میسر آیا ہے جس پر وزیراعظم کی جانب سے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ ملاقات کے دوران سیف اللہ نیازی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version