ملیرندی میں طغیانی ، کورنگی کاز وے ٹریفک کیلئے بند

کراچی میں صبح سے ہلکی اور تیز بارش کے بعد کورنگی کازوے ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر ندی میں طغیانی کے باعث کورنگی کراسنگ روڈ بھی بند کردیا گیا ، گودام چورنگی کا ٹریفک جام صادق پل کی جانب موڑ دیا گیا۔
گلستان جوہر میں متعدد گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کاز وے پر ندی کا پانی آ گیا، جس کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت کا راستہ رک گیا ہے اور کاز وے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی سے جانے والوں کو قیوم آباد بھیجا جارہا ہے، شہری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔
دوسری جانب گلستان جوہر منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں دب گئیں، پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پر روانہ ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News