Advertisement

ایل او سی پر شہریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گئے ،وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کررہاہے ، ہم ایل او سی پر شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گئے اور بھارت کو یہ واضح پیغام دینا تھا کہ 5اگست کے اقدامات پوری کشمیری قوم نے مسترد کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ دورہ مظفر آباد میں کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کو دفتر خارجہ میں دعوت دی گئی ہے تاکہ مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اہم معاملوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا، کل پوری قوم متحد ہوکر بھارت کو ایک پیغام دے گی کہ ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ہماری منزل سری نگر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرینگر میں جس جامع مسجد کو تالے لگائے گئے یہ تالے ٹوٹیں گے، بھارت کا بیانیہ ناکام ہوچکا ہے،بھارت کو معلوم ہوچکا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام ان کےموقف کو نہیں مانتے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے اقدامات کے بعد بھارت کا گھناؤنا چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے،خطے کی سلامتی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے منسلک ہے ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version