وزیراعظم نے 2 سال میں غریب عوام کے2344 ارب روپے بچائے

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکمت عملی سے دو سال میں غریب عوام کے 2 ہزار 344 ارب روپے بچائے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بتایا ہے کہ یہ رقم پاکستان کے 3 سال کے ڈیویلپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے، وزیر اعظم نے اپنی حکمت عملی سے ریکوڈک کے 7 ارب ڈالر بچائے جو ایک ہزار 100 ارب روپے کے برابر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان 2 سال میں اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے بچائیں ہے یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے
ریکوڈک 7 ارب ڈالر =1100 ارب روپے
کارکے 1.5 ارب ڈالر = 240 ارب روپے
جی آئی ڈی سی 400 ارب
آئی پی پی 604 اربAdvertisement— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) August 16, 2020
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے کارکے کے ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر بچائے جو 240 ارب روپے کے برابر ہیں۔
وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے مزید بتایا کہ جی آئی ڈی سی کے 400 ارب، آئی پی پی کے 604 ارب روپے بچائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News