Advertisement

اسد عمر کا نالوں پر سے تجاوزات ختم کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی کے 3 بڑے  نالوں پر سے تجاوزات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کراچی میں میمن کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پیر کے روز سے 3 بڑے نالوں پر سے تجاوزات ختم کرنے کا کام شروع ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گجرنالے، ملیر اور لیاری پر کام کیا جارہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ شہر کی ترقی کے حوالے سے کمیٹی پر کام ہورہا ہے۔ این ڈی ایم اے نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی  شعبے کو بہت اہمت دی جارہی ہے۔ وزیر اعظم خود تعمیراتی شعبے کی اسکیم کو دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی کا سامنا ہے۔ہر شخص کا حق ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے کہا کہ تعمیراتی شعبہ وہ ہے جس سے سب سے زیادہ روزگار  پیدا کیا جاسکتا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  انسانی خدمت کے زیادہ تر ادارے کراچی میں ہیں۔شہر کراچی میں میمن کمیونٹی جتنا فلاحی کام کرتی ہے شاید کوئی اور نہیں کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version