Advertisement

ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کروائیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کروائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اہم آئینی، قانونی اور ملکی امور  سمیت ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔

بابر اعوان  نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے پیر سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ  ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت پاس کروائیں گے۔ایف اے ٹی ایف قانون کی مخالفت قومی اہداف کی مخالفت ہے۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ  ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہئیے۔عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے۔

بابر اعوان  نے وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التواء بلز پر بھی بریفنگ دی جس پر  وزیراعظم نے زیر التواء بلز فوری پارلیمنٹری افیئر زبھیجنے کی ہدایت کر دی۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ  عوامی ریلیف کے لیے کیے گئے حالیہ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔ مشکل حالات میں حکومتی تعاون عوام کے لیے اطمینان کا باعث بنے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version