Advertisement

کراچی میں مرحلہ وار ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہوگا، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی  ٹی آئی )کے رہنما خرم شیرزمان  کا کہنا ہے کہ  کراچی میں مرحلہ  وار ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز ہوگا۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے گیارہ سالہ دور اقتدار میں سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کیا ۔ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کے اپنے ہی نعرے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے  ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب صوبائی حکومت کی نظر کراچی پیکج پر ہے ، وفاق پورے گیارہ سو ارب اپنے ہاتھ میں ہی رکھے گی ، پیپلز پارٹی کے کرپشن کے کوئی چانسز نہیں ہیں۔

انہوں نے کراچی پیکچ کا بریک اپ پلان سب کے سامنے رکھتے ہوئے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن  کے 125 ارب روپے شہر کی ترقی میں لگنے ہے ، جبکہ تین سو ارب روپے کے سی آر پر خرچ ہوں گے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ  وفاق ساڑھے تین سو ارب جبکہ جو پیسہ بچ رہا ہے وہ حکومت سندھ کراچی پیکج کے تحت شہر پر خرچ کرے گی ۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے اب ہم سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سندھ سے بدل کر کراچی میں تبدیل کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آنے والا میئر پورے اختیارات کے ساتھ آئے ، جس کےلیے ہم نے بل بھی پیش کر رکھا ہے ،ہم چاہتے ہیں حکومت سندھ بھی اس میں ہمارا ساتھ دے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version