وفاقی حکومت کا تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک...

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سبسڈی کے نظام کو منظم اور موثر بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں سبسڈی کے نظام کو مزید منظم بنانے کے حوالے سے قائم شدہ تھنک ٹینک کی جانب سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیرِاعظم کو حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں بالواسطہ اور بلا واسطہ دی جانے والی سبسڈیز پر بریفنگ دی گئی جبکہ سبسڈیز کی مد میں ہونے والے اخراجات ، موجودہ سبسڈیز کے نظام میں خرابیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔
اجلاس کی صدرارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں سبسڈیز کی مد میں حکومت ہر سال اربوں کھربوں کا بوجھ برداشت کر رہی ہے جبکہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ سبسڈی کے نظام کو منظم اور موثر بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سبسڈی سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوں اور سرکاری خزانے سے دی جانے والی امداد صرف مستحقین تک پہنچے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سبسڈی کے نظام کے حوالے سے حکومتی ترجیحات نہایت واضح ہیں جبکہ سبسڈیز کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے عوامی مفاد میں فیصلے لیکر ان پر عمل درآمد کیا جا سکے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ غریب افراد کی معاونت، سماجی و معاشی ترقی، پس ماندہ علاقوں اور طبقوں کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانا ترجیح ہے جبکہ برآمدات، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنا، تعمیرات اور زرعی شعبے کا فروغ ترجیح ہے۔
اجلاس میں شبلی فراز، حماد اظہر، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین ، ڈاکٹر شہباز گل، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، سیکرٹری خزانہ نوید کامران ، سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ سابق وزیرِخزانہ شوکت ترین، چئیرمین حبیب بنک سلطان علی الانہ، عارف حبیب اور ڈاکٹر اعجاز نبی بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News