سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ، فیصلہ 22 ستمبر تک موخر

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ 22ستمبر کو سنایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی ، ملزمان رحمان بولا اور زبیر چریا کو جیل سے پیش کیا گیا۔
اس کے علاوہ رؤف صدیقی، عمر حسن قادری، ڈاکٹرعبدالستار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔
رینجرز پراسیکیوٹر اورملزمان کے وکلا بھی عدالت میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق دوران سماعت وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور کہا کہ اےٹی سی کی جانب سے سانحہ بلدیہ کا فیصلہ 22 ستمبر کو سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ 11ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں مرد و خواتین سمیت فیکٹری میں کام کرنے والے 260 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News