سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس، صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے معاملے کا جائزہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے معاملے کا جائزہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا چئیرمین فیصل جاوید کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے معاملے کا جائزہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں چئیرمین کمیٹی فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق اچھی خبریں دنیا میں پہنچنی چاہئیں کیونکہ یہ ڈیجیٹل دور ہے اور ہمسایہ ملک اس حوالے سے بہت آگے ہے۔
اجلاس میں سینیٹ قائمہ کمیٹی کی میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کے لیے موثر میکنزم بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی کا کہنا تھا کہ جوادارے ورکرز کو تنخواہیں نہیں دیں گے انہیں اشتہارات نہیں ملیں گے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ میڈیا اور فلم کو انڈسٹری کا درجہ دینے سے بہت سے معاملات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News