Advertisement

سربراہ پاک بحریہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

Naval Chief visited air headquarters today and honored

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آج ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

ان کی آمد پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا  استقبال کیا، پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

نیول چیف  نے وطن کے دفاع کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ  دینے والے  پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے  یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

بعد ازا ں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی، دونوں سربراہان نے اس موقع پر خطے کی دفاعی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ائیر چیف نے حالیہ  برسوں میں پاکستان نیوی کی طرف سے شروع کئے گئے خود انحصاری کے مختلف منصوبو ں کی تعریف کی جن کی بدولت پاک بحریہ  ایک طاقتور دفاعی قوت بن چکی ہے۔

Advertisement

ائیر چیف نے دونوں افواج کے مابین موجود ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر امیر البحر نے سمندری سرحدوں کے دفاع کو مستحکم بنانے کیلئے پاک فضائیہ کے ہر ممکن تعاون کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی آج سائیڈ لائن ملاقاتیں، بل گیٹس سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقات طے
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات مکمل، 28 نشستوں پر پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری
لاہور، ناخلف بیٹے نے نشے کے لیے رقم نہ دینے پر باپ کو قتل کر دیا
موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں؛ ملک میں پہلا ماحول دوست اربن رہزیلنٹ فریم ورک تیار
گندم درآمد پر حکومت اور اتحادی پیپلز پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version