Advertisement

مفرور اشتہاری عدالتوں کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں، ڈاکٹر شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ عوام کے نام پر لوٹ مار کرنے والے مفرور اشتہاری عدالتوں کا سامنا کرنے سے کترا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپکے لیڈرز نے عوام کے اربوں روپے بچائے نہیں لانڈر کرکے باہر پہنچائے ہیں اور اسی منی لانڈرنگ کی بدولت آج احتساب کے کٹہرے میں کھڑے ہیں۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پارٹی اکاؤنٹس کو بھی منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا ہے اور بزنس مائنڈڈ جعلی جمہوریت پسندوں نے ملک کے ساتھ ساتھ پاڑی کو بھی “فیملی” لمیٹڈ کمپی کے طور پر رجسٹر کرایا اور چلایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار ڈونرزکا ریکارڈ جمع کرایا ہے اور مسلم لیگ ن سے 400 لوگوں کا ریکارڈ نہیں دیا جارہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ رائیونڈ سے چھوٹے میاں کی نگرانی میں مافیاز کام کرتے تھے اور بڑے میاں نے پارٹی فنڈ میں 10 کروڑ دے کر اگلے روز 4 کروڑ اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کیے تھے۔

Advertisement

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ یہ حیران کن بات ہے کہ 5 میٹروز میں مال بنانے والا احتساب کا سامنا کرنے سے خائف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version