Advertisement

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی ، وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

usman

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں دن دیہاڑے سڑک کے کنارے پر ایک عورت سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے  آئی جی پنجاب سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

واضح رہےکہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک عورت اپنے بچوں کے ہمراہ  گجرانوالہ سے لاہور جارہی تھی، راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے انہیں سڑک کنارے رکنا پڑا۔

اتنے میں ہی دو نامعلوم افراد آئےانہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر عورت اور ان کے بچوں کو باہر نکالا اور سڑک کے اطراف میں بنے کھیتوں میں گھسیٹ کر لے گئے ۔

نامعلوم افراد نے پہلے عورت سے نقدی،زیور ، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈز چھینے اس کے بعد اس عورت کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

Advertisement

اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت متاثرہ خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کے بعد پولیس نے لاہور میں نصب سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version