Advertisement

کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خا ن کا کہنا ہے کہ  کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان  نے وزیراعظم  عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں  ملکی تازہ سیاسی صورت حال ، ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی ، کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سمیت پارلیمانی معاملات پر گفتگو  کی گئی۔

بابر اعوان نے قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ   سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے ہیں۔  کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے،  وفاق کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مالی وسائل فراہم کرے گا۔

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ  کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پر جلد عملدرآمد ضروری ہے۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کے عزم کاا ظہار بھی کیا۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ  ملکی سلامتی سے متعلق قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ   کراچی کے لیے 1ہزار113ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان خوش آئند ہے۔ وفاقی حکومت نے معاشی حب کی بہتری کے لیے بروقت قدم اٹھایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version