Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی وبا سے متعلق بیان

all parties are together to form a better situation in a city

وزیراعلیٰ سندھ  کا کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال سے متعلق بیان میں کہنا ہے کہ کورونا سے اموات کا تناسب کم ہوگیا ہے لیکن ابھی تک اموات ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس سے متعلق اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، وزیر تعلیم سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی ، ایم کے سی ایڈمنسٹریٹر ، اے سی ایس ہوم، سیکریٹری صحت، سیکریٹری تعلیم، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر باری ، ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر سارا اور دیگر شریک ہوئے ۔

اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات بھی ہورہی ہیں اور ہم اسکول بھی کھول رہے ہیں ۔

انہوں نے بتا یا کہ سندھ میں ٹیسٹنگ کی گنجائش 14940 تک بڑھائی گئی ہے، سندھ میں اس وقت 3158 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ کراچی ڈویژن میں 2092، حیدرآباد 670، میرپورخاص 81، شہید بے نظیر آباد 101، سکھر 96 اور لاڑکانہ 118 کیسز ہیں۔

سیکریٹری صحت سندھ کی جانب سے پریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے اپریل میں 109، مئی میں 385، جون 904، جولائی 817، اگست میں 186 اموات ہوئی ہیں جبکہ ستمبر میں 62 اموات ہوئیں۔

Advertisement

ہائی رسک ایریاز میں مارکیٹس، شاپنگ مالز، سیاحتی مقامات ، ہوٹلز ، جلسے جلوس ، درگاہیں شامل ہیں ۔

اجلاس کے دوران مراد علی شاہ کی جانب سے محکمہ تعلیم کو ایس او پیز سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام اسکولوں میں ماسک پہننے کو یقینی بنائیں، جو اسکول ایس او پیز پر عمل نہ کرے اُن کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version