وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس شروع

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین اور صوبوں کے نمائندگان شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا اور بینکوں کی جانب سے آسان قرضوں کی فراہمی سمیت اہم معاملات پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کو گھروں کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement