والدین کےلئے اچھی خبر ، اسکول فیسوں میں کمی کی ہدایات جاری

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ 5ہزار سے زائدفیس والےاسکول6ماہ میں20فیصدکم فیس لیں گے اور 6ماہ بعد فیسوں کو معمول پر لایاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول کھولنے سے متعلق فیصلہ آسان نہیں تھا تاہم این سی اوسی اورمختلف اداروں کیساتھ مشاورت کرکےفیصلہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ فیصلہ کیاہے9ویں کلاس سے12ویں تک کلاسز کا آغازہوگا اور پرائیویٹ اسکولزکوبھی ایس او پیز پرعملدرآمدکرانےکی ہدایت کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں کوماسک ضروراستعمال کرناہے، مجمع نہیں لگاناہے، اسکولوں میں ہینڈواشنگ کی سہولت فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News