Advertisement

سابق وزیراعظم کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ منظر عام پر

Pakistan was is the White list of FATF at the time PMLN

سابق وزیراعظم نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی رپورٹ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس اور ڈاکٹر فیاض شوال کی جانب سے تیارکی گئی، امریکی ماہر امراض قلب نے انھیں علاج کے بغیر واپسی سے منع کر دیا۔

 رپورٹ میں ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کی صحت کو شدید خطرات کے پیش نظر انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے، نوازشریف کو رش والی جگہوں پر جانے سے منع کیا ہے کیونکہ ان کے لیے ایئرپورٹ، جہاز کے سفر یا رش والے مقام پرجانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔

ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے لکھا ہے کہ نواز شریف کاعلاج لندن میں ہونا بہتر ہے کیونکہ لندن میں ڈاکٹرز ان کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں، انھیں کسی عام مریض کی نسبت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیاض شوال نے لکھا ہے کہ نواز شریف کی صحت کو سخت خطرات لاحق ہیں کیونکہ وہ پہلے سے ہی ذہنی دباوَ کا شکار ہیں۔

Advertisement

انھوں نے بتا یا کہ مسلم لیگ ن کے قائد اب بھی انجائنا کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کی جلد انجیو گرافی کی جائے گی کیونکہ پاکستان جانے سے پہلے ان کی انجیو گرافی ہونا انتہائی ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم کی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ انجیو گرافی میں تاخیر عالمی وبا کی وجہ سے ہوئی جبکہ کورونا وائرس کے دوران نواز شریف کو کسی بھی قسم کے سفر سے منع کیا ہے۔

واضح رہےکہ نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹ پر 8 ستمبر کی تاریخ درج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version