Advertisement

اقوام عالم ملکر ماحولیاتی تغیر کا مقابلہ کریں، وزیراعظم

changes in environment

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ اس وقت کی ضرورت ہے کہ اقوام عالم آگے بڑھیں اور ملکر ماحولیاتی تغیر کا مقابلہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آسٹرین ورلڈ سمٹ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ محولیاتی تغیر کے پیش نظر جب ہمیں اقتدار حاصل ہوا تو ہماری حکومت نے 10 ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر ہم آج بھی گامزن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  سات سال قبل جب ہمیں خیبر پختونخوا کی حکومت ملی تو ہم نے 1 ارب درخت لگانے کا عزم کیا تھا جس کو ہم نے پورا بھی کیا گیا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سے 20 ِبرس قبل ماحولیاتی تغیر کی بات کرنے والوں کو تضحیک و مذاق کا نشانہ بنایا جاتا جبکہ یہ آج کے وقت کی سب سے بڑی اور تلخ حقیقت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا کو ماحولیاتی تغیرات اور اس سے وابستہ چیلنج دکھائی دے رہا ہے کیونکہ ہر روز دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور قطبین سے برف پگھل رہی ہے۔

Advertisement

عمران خان نے اپنے خطاب میں بتایا کہ یورپ میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اثرات نمایاں ہیں جبکہ آسٹریلیا میں جنگلات بھی آگ کی لپیٹ میں ہیں اور آج بھی اگر دنیا اس کا نوٹس نہیں لیتی تو آئندہ نسلیں شدید خطرے سے دوچار رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version