وزیر اعلی پنجاب نے سال 2018 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا

ایف بی آر نے2018 میں ارکین پارلیمنٹ، چاروں وزرائے اعلیٰ اور دیگر سیاستدانوں کی طرف سے جمع کرائے گئے ٹیکس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2018 میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 10 لاکھ 22 ہزار 184 روپے ٹیکس ادا کیا۔
مراد علی شاہ نے کمپنی کے ذریعے 63 لاکھ 54 ہزار 761 روپے ٹیکس ادا کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے 48 لاکھ 89 ہزار 48 روپے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے 2 لاکھ 35 ہزار 982 روپے ٹیکس کی مد میں ادا کیے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے2018 میں 2لاکھ82ہزار449روپےٹیکس دیا ۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے97لاکھ 30ہزار545روپے ٹیکس کی مد میں جمع کروائے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 13 لاکھ 63 ہزار روپے ٹیکس دیا۔
ٹیکس ڈائریکٹری 2018ء کے مطابق ٹیکس نادہندگان سیاستدانوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، نورالحق قادری، سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹر شمیم آفریدی، سینیٹر رانا مقبول احمد ، زاہد اکرم درانی، شیرعلی ارباب، ایم این اے بشیرخان، محمد ساجد کے نام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

