Advertisement

شہر کراچی میں گیس پریشر کم ہے، ندیم بابر

معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ سندھ کے شہر کراچی میں گیس کا پریشر کم ہے اور سندھ میں گیس کی قلت سے کراچی کی تاجر برادری متاثر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کا کہنا تھا کہ سندھ میں گیس کی قلت سے کراچی کی تاجر برادری متاثر ہوگی اس لیئے اس مسئلے کے حل کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ سردیوں میں سندھ کو 450 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہوگا لیکن اگر ہمیں سندھ حکومت کی جانب سے رائٹ وے مل جائے تو کمی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ندیم بابر نے مزید کہا ہے کہ سوئی سدرن میں گیس کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے سندھ حکومت کا تعاون درکار ہے اور اگر سندھ حکومت کی جانب سے پائپ لائن بچھانے کا راستہ نہ ملا تو مسائل پر قابو پانا مشکل ہوگا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ برآمدی سیکٹر کو گیس فراہم کی جائے اور انڈسٹری کو ایل این جی گیس کی فراہمی بھی کی جاسکتی ہے لکن گیس کی کمی ہوتی ہے تو پھر لوگوں کو بھی پریشر کم ملنا شروع ہوجاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یوم سیاہ؛ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس9مئی کو طلب
دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا آپس میں گہرا تعلق ہے، صدرآصف زرداری
ایف بی آر میں سنگین غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت
صدر مملکت کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ بھی گندم کی درآمد جاری رہنے کا انکشاف
9 مئی کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version