Advertisement

شہدا ہمارے ہیرو اور ہماری قوم کا فخر ہیں، آرمی چیف

یوم دفاع کے موقع پرراولپنڈی میں فوجی ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں فوجی اعزازت دینے کی تقریب منعقد ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک فوج کے غازیوں اور شہدا کے لواحقین کو اعزازات دئیے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے لیے 6 سمتبر صرف ایک دن نہیں بلکہ ہمارے حوصلوں کی پہچان بھی ہے اور یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم نے کل بھی اپنے سے طاقتور دشمن کو شکست دی تھی جس کے لیے ہم آج بھی تیار ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل حافظ عبدالمالک اور لیفٹیننٹ کرنل عدنان امیر خان کو تمغہ بسالت دیا گیا، کیپٹن عرفان حسین اور کیپٹن حیدر ایوب کو بھی تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

بریگیڈیئر ایوب حیدر، صوبیدار خورشید احمد اور نائب صوبیدار ارشاد علی کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

Advertisement

نائب صوبیدار شہید گل شہادت، حوالدار مشتاق احمد شہید، حوالدار عزیز الرحمان شہید، حوالدار افتخار احمد شہید، لارنس نائیک مرزا محمد آصف شہید، لارنس نائیک محمد جہانگیر بادشاہ شہید، سپاہی عثمان علی شہید، سپاہی گل رائب خان شہید سمیت دیگر کئی شہدا کو بھی تمغہ بسالت سے نوازا گیا جن کے اعزازات ان کے اہلخانہ نے وصول کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
وزیر اعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version