نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔اقتدار سے باہر ہوں تو انقلابی بن جاتے ہیں،اقتدار میں ہوں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا۔
نواز شریف کے نظریات موسموں کی طرح بدلتے رہتے ہیں۔ اقتدار سے باہر ہوں تو انقلابی بن جاتے ہیں،اقتدار میں ہوں تو ان سے بڑا آمر کوئی نہیں ہوتا۔اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔ دو سوال وہیں کھڑے ہیں؛اثاثے کیسے بنائے؟پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے؟
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 3, 2020
شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف اقتدار کی محرومی کا بدلہ پاکستان سے نہ لیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دو سوال اب بھی وہیں کھڑے ہیں،اثاثے کیسے بنائے اور پیسے ملک سے باہر کیسے بھیجے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

