مسکن چورنگی دھماکا ، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی مسکن چورنگی دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی سے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کے لئے فوری طبی امداد کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیرسعید غنی کو بھی جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
مراد علی شاہ نے ریسکیو اور متاثرہ عمارت میں موجود شہریوں کو نکالنےکا کام تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

