Advertisement

ہم گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے ، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے اور یہاں کے عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گانچھے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مزدور، کسان سب سراپا احتجاج ہیں، ہمیں گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے، ہمیں آپ کے بچوں کا مستقبل بچانا ہے، ہم گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا کر رہیں گے اور یہاں کے عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تعلیمی ادارے اور اسپتال پیپلزپارٹی نے بنائے، عمران خان کو خیبرپختون خوا میں حکومت کرتے ہوئے 7 سال ہو گئے لیکن وہاں ایک نیا اسپتال نہیں بنا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سے پوچھیں کہ 2018 میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا، اب تک پورا نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version