پی ڈی ایم والے اس مرتبہ مولانا سے پہلے تقریر کرا لیں ، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے اس مرتبہ مولانا سے پہلے تقریر کرا لیں ، خالی کرسیوں سے تقریر کرانا ان کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے لکھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) صرف شو کررہی ہے ،جس میں پاور نہیں ہے ۔
پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں۔انکی نہ کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اور نہ ہی انکے نظریات اور موقف ایک ہیں۔ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، عوام کیلئے کچھ نہیں۔اس مرتبہ مولانا سے پہلے تقریر کرا لیں،خالی کرسیوں سے تقریر کرانا ان کا مذاق اڑانا ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 18, 2020
انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی نہ کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اورنہ ہی ان کے نظریات اورموقف ایک ہیں ، ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، عوام کیلئے کچھ نہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

