Advertisement

وزیر اعظم کل ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب کریں گے

وزیر اعظم

وزیراعظم   عمران خان کل ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان  نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے رابطہ کرکے ، کنونشن کی تیاریوں اور ایس او پیز پر عملدرآمد  کے لیے اقدامات پر بات چیت کی۔

وزیراعظم  نے عثمان ڈار کو کنونشن میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

دارالحکومت کے مختلف مقامات پر کنونشن میں شرکت کرنے والوں کے لیے خیر مقدمی بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

Advertisement

نوجوانوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر کنونشن سینٹر کے اوور فلو ہونے کا خدشہ ہے، لہذا وزیراعظم کا خطاب کنوشن سینٹر کے اندر اور باہر بڑی اسکرینز پر دکھایا جائے گا۔ کنونشن سینٹر میں بڑی اسکرینز نصب کرنے کا کام جاری ہے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں نوجوانوں کی نئی ذمہ داریوں کا تعین کریں گےاور ان کو آئندہ کی حکمت عملی گائیڈ لائینز اور مکمل لائحہ عمل بتایا جائے گا۔

ٹائیگر فورس کو ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کے لیے مخصوص ٹاسک سونپے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version