Advertisement

احتساب کا کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی آڑ میں مکس اچار پارٹی اپنی کھربوں ڈالرز کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے چکر میں ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بزدار حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،بزدار حکومت نے گزشتہ دس سال کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اکتالیس لاکھ ٹن گندم کا ہدف حاصل کیا۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے چودہ سو روپے فی من پر مقررہ مدت سے دو ماہ پہلے فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنا شروع کر دی ، گزشتہ تین ماہ سے بزدار حکومت روزانہ سترہ ہزار میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو ریلیز کر رہی ہے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب نے بتا یا کہ بزدار حکومت گندم کی ریلیز کو بتدریج 21 ہزار میٹرک ٹن روزانہ تک بڑھائے گی ،اب تک بزدار حکومت فلور ملوں کو ساڑھے بارہ لاکھ ٹن سے زائد گندم ریلیز کر چکی ہے،پنجاب میں قیمتوں اور آٹے کی فراہمی کے حوالے سے انسپیکشن کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے گزشتہ سال حکومت کے خلاف سازش کرتے ہوئے گندم کی پروکیورمنٹ نہ کر کے مصنوعی بحران پیدا کیا، سندھ نےپاسکو سے پانچ لاکھ ٹن کے کوٹے میں سے رواں سال جنوری تک بھاگم بھاگ دو لاکھ ٹن گندم وصول کی۔

Advertisement

دوسری جانب سندھ حکومت نے ابھی تک فلور ملوں کو ایک دانہ گندم ریلیز نہیں کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ احتساب کا کدو کٹے گا تو سب میں بٹے گا، مکس اچار پارٹی کو جلسوں کی آڑ میں عوام کو بےوقوف بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version