Advertisement

خوشخبری ، برٹش ایئرویز کی لاہور کیلئے براہ راست پروازیں شروع

برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز  نے لاہور کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز کل لندن سے لاہور کیلئے اڑان بھرے گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر برطانوی سفارتی عملہ اور سی اے اے کے افسران مسافروں کا استقبال کریں گے۔

برٹش ایئرویز لندن، لاہور، لندن کیلئے ہفتے میں چار پروازیں آپریٹ کرے گی۔

برٹش ایئرویز لاہور سے لندن اور ہیتھرو کے طویل سفر کیلئے جدید ترین بوئنگ 787 طیاروں کو استعمال کرے گا۔

Advertisement

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ برٹش ایئرویز کی لاہور سے پروازیں کاروباری اور انسانی روابط بڑھانے کے علاوہ سیاحت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گی۔

واضح رہےکہ برٹش ایئرویز کی ماہرین پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ دنوں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

برٹش ایئرویز نے 2008 میں اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے خودکش بم حملے کے بعد اسلام آباد سے اپنی براہِ راست پروازیں بند کردیں تھی جنھیں 2019 میں دوبارہ شروع کیا گیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version