ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے کشمیر ڈے کی اشتہاری مہم کے واجبات کی فوری ادائیگی موجودہ بجٹ سے کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ان ادائیگیوں سے دستیاب فنڈز میں آنے والی کمی بیشی بعدازاں سپلیمنٹری گرانٹس سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ای سی سی نے کارکے کیس میں نیشنل بینک سے لیے 7.60 ارب قرضے پر سیٹلمنٹ کے لیے فنانس ڈویژن کو مذاکرات کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں پاور ہولڈنگ کمپنی کے لیے 72 ارب 63 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ای سی سی نے پاور سیکٹر کے 804 ارب کا قرضہ سرکاری قرضے میں شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔
ای سی سی اجلاس میں سکوک بانڈز پر شرح منافع کی ادائیگی کے لیے 10ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری۔پاکستان تخفیف غربت فنڈ کو 5ارب روپے کے فنڈ زجاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

