صدر مملکت سکھر پہنچ گئے

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی خاتون اول کے ہمراہ سکھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ائیرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق صدرمملکت اہلیہ کے ہمراہ آئی بی اے یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔
خاتون اول ثمینہ علوی آئی بی اے یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر سے متعلق خواتین کے سیمینار میں شرکت کریں گی۔
صدر پاکستان سرکٹ ہائوس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی جیکب آباد میں وفاقی وزیر محمد میاں سومرو سے ان کی وفات پر تعزیت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت کی آمد سے قبل شہر بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

