Advertisement

پاکستان کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بےنقاب کرتا رہے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر  میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بےنقاب کرتارہےگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم  عمران خان نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  کے لیے پاکستان کےمزید3 برس  کے لیے انتخاب پر نہایت شادہوں۔

Advertisement

عمران خان نےکہا کہ  برداشت کےفروغ اورتعمیری سرگرمیوں کواپنی ترجیحات کا حصہ بناتے ہوئے ہم سب  کے لیے انسانی حقوق کے تحفظ کاعزم کئےہوئےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف احترام باہمی کی حمایت میں بھی ہمارامؤقف غیرمتزلزل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اتفاق رائےکےحوالےسےاپنی کاوشیں جاری رکھےگا اوریقینی بنائےگا کہ کونسل کےکام کی بنیاد عالمگیریت،غیرجانبداریت، گفت وشنید اورتعاون کےاصولوں پراستوار ہو۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر غیرقانونی طورپر قابض بھارتی افواج کےہاتھوں انسانی حقوق کی بلاخوفِ احتساب خلاف ورزیاں بھی بےنقاب کرتارہےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بڑی سفارتی کامیابی پر میں دفترِخارجہ اور بیرونِ ملک موجود پاکستان کے سفارتی مشنز کے کردار کو سراہتا ہوں جن کی کاوشوں سے عالمی افق پر پاکستان کی حیثیت اور ساکھ میں اضافہ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version