Advertisement

شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کےلئے نئے ایس او پیز کا فیصلہ

شادی ہالز

حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بدھ کے روز شادی ہالز سے متعلق ایس او پیز جاری ہوں گے ، شادی ہالز میں شہریوں کی تعداد اوراوقات کار مقرر کئے جائیں گے۔

انہوں نےکہا کہ دوسرے مرحلے میں ریسٹورنٹس سے متعلق ایس و پیز جاری کئیے جائیں گے، ریسٹورنٹس میں بیٹھنے کی گنجائش، ماسک کا ضروری استعمال اور اوقات کار پر پابندی لازم ہو گی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز این سی او سی میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے روزانہ کی صورتحال پر فورم کو آگاہ کیا گیا ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات کی نگرانی ضروری ہے، ماسک پہننا کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version