پی ڈی ایم کا ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ہر جلسہ دوسرے جلسے کا ریکارڈ توڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بیساکھیوں پر کھڑی حکومت سے جلد چھٹکارا ملے گا، حکومت مخالف تحریک کامیابی سے آگے بڑھے گی،عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہو چکے، اصولوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔
فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے باوجود جلسے کرتے رہیں گے، تحفظ دینا ریاست کا کام ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، سیاست میں اداروں کی مداخلت قبول نہیں۔
انہوں نے مزید کہا فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے ردعمل میں پوری مسلم دنیا میں اضطراب ہے، مغربی دنیا شدت پسند ہے، مغرب مسلمانوں کے ساتھ نفرت کا اظہار کر رہا ہے، امت مسلمہ فرانس کے ساتھ تمام معاہدات ختم کر دے، مسلم دنیا فرانس کا معاشی بائیکاٹ کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News