کراچی، گارڈن کے علاقے میں کارخانے میں آگ لگ گئی

کراچی میں گارڈن کے علاقے میں عظیم پلازہ کے قریب پلاسٹک کے کارخانے میں آگ لگ گئی۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں گارڈن ویسٹ کے علاقےعظیم پلازہ کی سائیڈ کھلونو کے کارخانے میں آگ لگ گئی ہے، 3 فائر ٹینڈرز کی مدد سے فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کا ملبہ گرنے سے آگ بجھانے والا ایک فائر فائٹر زخمی ہوگیا ہے۔ زخمی ہونے والے فائر فائٹر کا نام بلال الدین ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہگارڈن تھانے کے ہیڈ محرر نے فوری طور پر پولیس کی نفری بلا لی اور ایمرجنسی طور پر فائر بریگیڈ بھی طلب کی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوادیا اور لوگو کے گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچ گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر طاہر چیمہ بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اب آگ پر قابو پا لیا گیا ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News