Advertisement

سندھ حکومت نے ناجائز ذخیرہ اندوزی کی ہے، فردوس شمیم نقوی

Firdous Shamim says that Sindh govt responsible for the hike of prices

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ناجائز ذخیرہ اندوزی کی ہے اس لئے صوبے میں قیمت بڑھتی ہیں تو ذمہ دار وزیراعلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔

اپوزیشن رہنما کس منہ سے تحریک کی بات کررہے ہیں،ان کا مقصد صرف اپنی کرپشن بچانا ہے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیمت بڑھتی ہیں تو ذمہ دار وزیراعلی ہیں،سندھ حکومت نے ناجائز ذخیرہ اندوزی کی۔وزیر اعلی کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔ایک طرف کہتے ہیں کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور دوسری جانب جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا مقصد صرف اپنی کرپشن بچانا ہہے لیکن اپوزیشن جتنے چاہے ہتھکنڈے استعمال کر لے وزیر اعظم اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف ان کا ہر اقدام ضائع جائے گا۔

Advertisement

فردوس شمیم نقوی نے مزید کہا کہ18 ویں ترمیم کے تحت اجناس کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور صوبے میں قیمت بڑھتی ہیں تو ذمہ دار وزیراعلی ہیں، اگر صوبائی حکومت گندم وافر مقدار میں فراہم کردیں تو قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا پرائس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کام نہیں کررہا اگر کہیں منافع خوری ہورہی ہے تو اس کو روکنا ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول ڈپارٹمنٹ کا کام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version