Advertisement

سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

 احتساب عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن پاکستان کے صدر شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے 4 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سلمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وصول نہیں کر رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی تحقیقاتی ادارہ ‏(ایف آئی اے) کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے منی لانڈرنگ اور شوگر ملز کرپشن کیس میں شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو دوبارہ طلب کیا تھا جس کا نوٹس ایف آئی اے نے شہباز شریف کے گھر وصول کروایا تھا۔

Advertisement

نوٹس کے متن کے مطابق سلمان شہباز کو ہدایت کی گئی تھی وہ یکم اکتوبر کو 9 بجے انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہو کر جواب دیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم وہ ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version