میانوالی کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میانوالی کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق میانوالی میں کیڈٹ کالج کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میانوالی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا تھا، منصوبے سے یہاں ہر یونین کونسل کو پانی ملے گا۔
عمران خان نے کہا کہ عیسی ٰ خیل تحصیل میں لڑکیوں کے اسکولز میں اساتذہ نہیں تھیں، عثمان بزدار کے ساتھ عیسیٰ خیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میانوالی کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں، حکومت نے عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی پر توجہ دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ڈی جی خان ،میانوالی سے بھی زیادہ پسماندہ علاقہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

