Advertisement

یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پر صدر مملکت کا پیغام

President Arif Alvi meets with business community of KPK

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ آج کے دن بھارتی فوج نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  5 اگست کو بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور اس کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کیلئے قدم اٹھایا۔

 انھوں نے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کو کشمیری عوام ، پاکستان اور عالمی برادری نے مسترد کیا۔

 بھارت کے اقدامات بین الاقوامی قوانین ، سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور کشمیریوں سے بھارتی وعدوں کی خلاف ورزی ہیں۔

 کشمیری ایک سال سے زائد عرصے سے اپنے گھروں میں قید ہیں ، کشمیری اپنی ہی زمین میں غیر ملکی اور اپنی سڑکوں پر آزادانہ طور پر چلنے کے قابل نہیں ،  80 لاکھ کشمیریوں پر 9 لاکھ سے زائد قابض فوج نے مقبوضہ علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے۔

Advertisement

 بھارت کے غیر انسانی اقدامات ، وحشیانہ جبر نے ’ہندوتوا‘ آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کا انتہا پسندانہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

 بھارتی مظالم کی ہولناکی اور ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیری عوام پر عزم ہیں، کشمیری عوام نے ثابت کیا کہ بھارت طاقت سے کشمیریوں کے عزم کو دبا نہیں سکتا۔

 کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں اور ناقابل ِ تسخیر جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 صدر مملکت نے مزید کہا کہ اقوام ِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق ِخودارادیت حصول تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
Next Article
Exit mobile version