ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج

لائن آف کنٹرول پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
پاکستان نے بھارتی سینئرسفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج نے رکھ چکری اور نیزا پیر سیکٹر میں بسنے والی آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج ایک او سی پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔
دفتر خارجہ کا کہناہے کہ شہری آبادی کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ رواں سال بھارت نے 2580 مرتبہ سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ سے اب تک 19 معصوم شہری شہید جبکہ 199 زخمی ہوئے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

